پیارے علی ارمان، کرافٹ کا عروج کرافٹ کا نظر نہ آنا ہے، اور شاعری کی اس سب سے پہلی اور بڑی خوبی کے ساتھ ایک گداز جمالیات جو قاری کو ایک طویل سفر پر روانہ کر دیتی ہے، تمہاری پہچان بن چکی ہے اور پچھلی ،، آہستہ آہستہ والی غزل (ایک ماسٹر پیس !) کے بعد یہ غزل( جو پوری کی پوری اتنی خوبصورت ہے، کہ ایک دو شعروں کا حوالہ دینا غزل کے ساتھ زیادتی ہے-) عصریہ غزل میں تمہارے نام کی مہرہے- پھول کر پھٹ نہ جانا، لیکن تم اہم ترین ناموں میں آ چکے ہو، ہوشیار باش، شاعری ایک جنگ ہے، ساری عمر کی
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی ارمان یار بہت خوبصورت غزل ہے۔ اپنے تمام التزامات کے ساتھ۔ آئنے کی علامت دونوں شعروں میں اور خصوصاً
ہمارےآئنہ ہونے سے قبل صحرا میں
کسی غزال نے دیکھا نہ تھا خرام اپنا
میں بڑی سج دھج کے ساتھ آئی ہے۔
میں کسی شعر کا حوالہ نہیں دوں گا کہ سب اشعار اعلی ہیں
کیسے کرلیتے ہو اتنی زیادہ اور اتنی اچھی شاعری؟ اب ملاقات کا موسم آنا چاہیے
ْ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علی ارمان انتہائی زبردست۔ مختلف اور سرشاری سے بھرپور غزل ہے۔ بار بار پڑھنے والی۔ کمال کر رہے ہو تم یار۔ ایسے ہی آگے بڑھتے رہو۔ دل خوش کر دیا سویرے سویرے۔